پاکستان
17 اپریل ، 2015

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ

کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین جناح گراؤنڈ میں کارکنوں اوررابطہ کمیٹی سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے ۔خطاب کے دوران انہوں نے رابطہ کمیٹی سے ناراضی کا اظہار کیااور ٹیلی فونک خطاب روک دیا۔الطاف حسین نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کو صحیح جواب نہ دینے سے شرمندگی کا سامناکرنا پڑا، اس کے بعد انہوں نے ’’اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو‘‘ کہہ کر فون منقطع کردیا۔جس کے بعد کارکنوں نے الطاف حسین کو منانے کی کو ششیں کیں اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔



مزید خبریں :