پاکستان
17 اپریل ، 2015

ایس ایچ او پریڈی، امریکی ڈاکٹر کے حملہ آوروں کی اطلاع پر 20لاکھ انعام

ایس ایچ او پریڈی، امریکی ڈاکٹر کے حملہ آوروں کی اطلاع پر 20لاکھ انعام

کراچی......کراچی میں گزشتہ روز ایس ایچ او پریڈی اور اور خاتون امریکی ڈاکٹر پر جس اسلحے سے گولیاں چلائی گئیں، وہ اس سے پہلے بھی ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں استعمال ہوچکا ہے۔پولیس نے حملہ آوروں کے بارے میں معلومات دینے والوں کیلئے20لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں ایس ایچ او پریڈی اعجاز علی خواجہ پر حملے میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اعجاز خواجہ پر حملے کے مقام سے ملنے والے خول کی ابتدائی فارنسک رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے۔ جس اسلحے سے ایس ایچ او کو قتل کیا گیا وہ اس سے پہلے بھی فرقہ وارانہ بنیاد پر ہونے والی قتل کی 7وارداتوں میں استعمال ہوچکا ہے۔ ماضی میں اسی ہتھیار سے ایک ڈاکٹر کو بھی قتل کیا گیا۔ اُدھر گزشتہ روز فائرنگ کا نشانہ بننے والی امریکی ڈاکٹر پر حملہ کرنےوالے گروہ کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر ڈیبرا لوبو اور پریڈی میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ایک ہی گروہ ملوث ہے۔ فارنزک رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکی ڈاکٹر اور پریڈی میں پولیس موبائل پر حملے میں ایک ہی ہتھیار استعمال ہوا۔ ڈاکٹر ڈیبرالوبو پر حملے کے مقام سے ملنے والے خول پولیس موبائل پر حملے سے میچ ہوگئے۔10مارچ کو پریڈی میں پولیس موبائل پر حملے میں دو اہلکار شہید ہوئے تھے۔ پولیس نے حملہ آوروں کے بارے میں معلومات دینے والوں کے لئے 20لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :