17 اپریل ، 2015
اسلام آباد.......مریم نواز نے کہا ہےکہ موجودہ حکومت کے آنے سے پہلے پاکستان کو ناکام ریاست کہا جا رہا تھا، مگر ہم نے حالات بدل دیے۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم ہنر مند پروگرام کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسکیم کا مقصد نوجوانوں کو تربیت دے کرروزگارفراہم کرنا ہے، وزیراعظم نے انتخابی مہم کے دوران نوجوانوں کو قرضہ دینے کا اعلان کیا تھا، پوری دنیا میں پاکستان کو ناکام ریاست کہا جارہا تھا،مگرحکومت نے حالات بدل دیے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت 25ہزارنوجوانوں نے تربیت حاصل کی،معذورافراد نے قرض لے کراپنا کاروبار شروع کیا،مہنگائی کی شرح گزشتہ دس سال میں کم ترین سطح پرآگئی ہے،لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا۔