17 اپریل ، 2015
کراچی........پیپلز پارٹی کی جانب سے ذوالفقارمرزاکاساتھ دینے والے پارٹی کے مقامی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق پیپلزپارٹی نے حیدرآباد سے تعلق رکھنےوالے شاہد انصاری اور پیپلزیوتھ کے رہنما تنویر آرائیں کو پارٹی سے نکال دیا جبکہ ملیر بار کے رہنما اشرف سموں کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پران افراد کونکالا گیا ہے۔