17 اپریل ، 2015
کراچی......کراچی کے علاقے واٹرپمپ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں ایک بار پھر بدنظمی دیکھنے میں آئی ،ان کی آپس میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ذرائع کے مطابق واٹرپمپ میں واقع پارٹی رہنما نازیہ ربانی کے گھر پر موجود کارکنوں میں کھانے کے موقع پر جھگڑا ہوگیا جس کے بعد دھکم پیل شروع ہوگئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے لاتوں، گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ یہ آپس میں نہیں بلکہ مخالفین سے لڑ رہے ہوں۔