پاکستان
17 اپریل ، 2015

زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس دوبارہ کھولنے کی درخواست

زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس دوبارہ کھولنے کی درخواست

راولپنڈی.........نیب نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس دوبارہ کھولنے کی درخواست دائر کردی ہے۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر راجہ خرم اعجاز نے استدعا کی کہ مرکزی ملزم آصف زرداری کو بطور صدرِ حاصل استثنیٰ ختم ہو چکا ہے، لہٰذا یہ ریفرنس دوبارہ کھولا جائے۔عدالت نے یہ درخواست منظور کرتے ہوئے سابق صدر کو 27اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا، یہ ریفرنس 2001ءمیں کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :