کاروبار
18 اپریل ، 2015

گزشتہ ہفتے کے ایس ای انڈیکس میں مجموعی طور پر 884 پوائنٹس کا اضافہ

گزشتہ ہفتے کے ایس ای   انڈیکس میں مجموعی طور پر 884 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی........گزشتہ کاروباری ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 884پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ہفتے بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 74لاکھ ڈالر زمالیت کے شیئر زخرید ڈالے ۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ کا 100انڈیکس 3فیصد اضافے سے 33ہزار 235 پوائنٹس کی سطح پر بند ہو ا۔اس دوران یومیہ کاروباری حجم 23 فیصد بڑھ کر 29 کروڑ حصص رہا ۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق چین کی جانب سے اربوں ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری ،ترسیلات زر و زرمبادلہ ذخائر میں ریکارڈ اضافے ،آئندہ شرح سود میں مزید کمی کے علاوہ غیر ملکی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت کے بارے میں مثبت پیش گوئیوں جیسی خوش آئند خبروں سے حصص بازار کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور انکی جانب سے زائد سرمایہ کاری دیکھی گئی۔

مزید خبریں :