18 اپریل ، 2015
جلال آباد .....افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکے میں40 افراد ہلاک 100سے زائد زخمی ہوگئے ۔جلال آباد میں دھماکا،صبح کے وقت ایک بینک کی برانچ کے باہر ہوا،جہاں سرکاری ملازمین تنخواہیں ،حاصل کرنے کے لئے جمع تھے ۔ خودکش حملہ آور نے ملازمین کے درمیان خود کواڑالیا ۔ حملہ میں40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ہلاک ہونے والوں میں 30 سرکاری ملازم بھی شامل ہیں،فوری طور پر مزید تفصیلات نہیں مل سکی ہیں ۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔