18 اپریل ، 2015
سری نگر.......مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا گیا ۔یاسین ملک نے وادی میں پنڈتوں کی از سر نو آباد کاری پر احتجاج کیلئے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق کشمیری رہنما یسین ملک نے مقبوضہ وادی میں ہندوپنڈتوں کی مخصوص علاقوں میں از سر نو آباد کاری کے خلاف 30 گھنٹوں کی بھوک ہڑتال شروع کر دی ۔دوسری جانب حریت رہنماؤں گرفتاری ،کشمیریوں کی ہلاکت اور بھارتی جارحیت کے خلاف مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت کا سلسلہ تھما نہیں۔آج صبح سری نگر کے علاقے نربل میں بھارتی پولیس کی فائرنگ سے نویں جماعت کا طالب علم شہید ہو گیا۔حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کی کال پربھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتا ل ہے۔ دکانیں ،کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے ،دفاتر اور ٹرانسپورٹ مکمل طورپر بند ہیں ۔دوسری جانب کشمیری رہنما یسین ملک نے کشمیری پنڈتوں کی وادی کے مخصوص علاقوں میں از سر نو آباد کاری پر احتجاجاً 30 گھنٹوں کی بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔کشمیری رہنما کی بھوک ہڑتال کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی حکومتی پالیسیوں پر احتجاج کرنا ہے۔ گزشتہ روز کشمیری رہنما مسرت عالم کو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر مختلف مقدمات درج کر کے سات روز کیلئے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔