کاروبار
07 مئی ، 2012

پاکستان کا بھارت کیساتھ منفی فہرست ختم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا بھارت کیساتھ منفی فہرست ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور… پاکستانی کابینہ نے اصولی طور پر 31 دسمبر تک بھارت کے ساتھ تجارت کے حوالے سے منفی فہرست ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، امن کی آشا کے تحت پاک بھارت اقتصادی کانفرنس میں پاکستان اوربھارت کے صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری تجارت ظفر محمود کا کہنا تھا کہ 1947 میں بین الاقوامی گیٹ قوانین پر دستخط کر کے ہی پاک بھارت پروسی ممالک وسرے کے ساتھ تجارت کرنے کے پابند ہو گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 1995 میں مثبت فہرست کو یکسر ختم کردیا تھا لیکن اس کے باوجود لیکن اس کے باوجود تجارت میں بہتری نہیںآ ئی جس کے لیئے ہمیں کسٹم ڈیوٹیز کے علاوہ روائتی دوسری تجارت میں حائل رکاوٹوں کوختم کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :