07 مئی ، 2012
کراچی … عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی نظر آئی۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے جیو نیوز کو بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1642 ڈالر پر مستحکم ہے مگر مقامی سطح پر سونے کی طلب میں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان ہے۔ پیر کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد 56 ہزار 600 روپے ہوگئی۔ سونے کی دس گرام قیمت 86 روپے کمی کے بعد 48 ہزار 514 روپے پر آگئی۔ حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ مستقبل میں مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں کو مزید بڑھا سکتا ہے ۔