کاروبار
07 مئی ، 2012

پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں، وارن بوفے کا مشورہ

پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں، وارن بوفے کا مشورہ

کراچی … حسین ہارون نے کہا ہے کہ دنیا کے بہترین سرمایہ کار وارن بوفے نے پاکستانیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں ہی سر مایہ کاری کریں، یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے حسین ہارون نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت میں گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ گفتگو کے دوران وارن بوفے کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرنسی اور دیگر فنانشل مصنوعات میں سرمایہ لگانے کے بجائے اپنے ملک کی پراپرٹی میں سرمایہ لگائیں کیونکہ انکے مطابق پاکستان میں پراپرٹی اب بھی سستی ہے اور بیرونی سرمایہ کاری کھونے کا خدشہ ہے جبکہ ملک میں سرمایہ کاری پر اچھا منافع کبھی نہ کبھی ضرور ملنے کا امکان ہے۔ انہوں نے وفاق ایوان ہائے صنعت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے دو سال سے اس ادارے کو خط لکھ رہے ہیں کہ اقوام متحدہ کی جانب سے خریداری کے ٹھیکوں میں حصہ لیں لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا اور ایسا لگتاہے ایف پی سی سی آئی سو رہی ہے ۔

مزید خبریں :