پاکستان
20 اپریل ، 2015

این اے 246 :سیکورٹی پرنٹنگ پریس میں 358500بیلٹ پیپر کی چھپائی مکمل

این اے 246 :سیکورٹی پرنٹنگ پریس میں 358500بیلٹ پیپر کی چھپائی مکمل

راچی .......کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل فوج کی نگرانی میں مکمل کرلیا گیا۔الیکشن کمیشن ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ سیکورٹی پرنٹنگ پریس میں 3لاکھ 58ہزار500بیلٹ پیپر کی چھپائی مکمل کرلی گئی ہے۔ چھپائی کا عمل فوج کی نگرانی میں مکمل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپرکی 3 ہزار 585 بکس چھاپی گئی ہیں اور ہر بک میں سوبیلٹ پیپر ہیں۔

مزید خبریں :