20 اپریل ، 2015
اسلام آباد........وفاقی حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے قیام سمیت قومی اسمبلی میں 6آرڈیننس پیش کر دیے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آرڈیننس فیکٹری چلانا چھوڑ دے،دوسالوں میں 150آرڈیننس لائے گئے ہیں۔ انہوں نے وزراء کی عدم حاضری پر بھی سخت تنقید کی۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے سائبر کرائم بل پر دوبارہ غور کا مطالبہ کیا۔