21 اپریل ، 2015
اسلام آباد.......چینی صدر شی چن پنگ اب سے کچھ دیر بعد پارلے منٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے ارکان پارلیمنٹ ،پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔تلاوت قرآن پاک کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق خطبہ استقبالیہ دیں گے۔ چین کے صدر شی چنگ پنگ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے۔چینی صدر کے خطاب کے بعد وزیر اعظم نواز شریف قرار داد تشکر پیش کریں گے۔