پاکستان
21 اپریل ، 2015

چینی صدر کی چیئرمین سینیٹ اوراسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات

چینی صدر کی چیئرمین سینیٹ اوراسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات

اسلام آباد..... چینی صدر شی چن پنگ نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چینی صدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اوراسپیکرقومی اسمبلی سےملاقات باعث مسرت ہے،پاکستان اور چین کی دوستی ہرآزمائش پر پوری اتری ہےصدر شی چن پنگ نے کہا کہ ہماری نسل پر لازم ہے کہ پاکستان سے دوستی کو مزید مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی نسلوں پر مشتمل ہے،اپنے دورہ پاکستان کے مثبت نتائج سے مطمئن ہوں۔چینی صدر کی اہلیہ سے خواتین اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔

مزید خبریں :