کاروبار
07 مئی ، 2012

چین کے اورینٹ گروپ کو کراچی میں آئل ریفائنری لگانے کی پیشکش

چین کے اورینٹ گروپ کو کراچی میں آئل ریفائنری لگانے کی پیشکش

اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے چین کے اورینٹ گروپ کو کراچی میں آئل ریفائنری لگانے کی پیشکش کرتے ہوئے تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اورینٹ گروپ آف چائنا کے چیئرمین ہونگ وی ژینگ نے وفد کے ہمراہ ایوان صدر اسلام آباد میں صدر زرداری سے ملاقات کی۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ اورینٹ گروپ پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش، انفرا اسٹرکچر اور سماجی شعبوں میں مزید منصوبے شروع کرے گا۔ صدر آصف علی زردای نے پاکستان اور چین کے جوائنٹ انرجی ورکنگ گروپ پر ہائیڈل، تھرمل، کول، سولر اور ونڈ کے شعبے میں بجلی کی پیداوار میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

مزید خبریں :