انٹرٹینمنٹ
22 اپریل ، 2015

شاہ رخ خان کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا

شاہ رخ خان کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا

ممبئی ......بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو بھارتی سنیما کیلئے بےمثال خدمات پر دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ممبئی میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ زکی رنگا رنگ تقریب ہوئی۔فلمی دنیا سے وابستہ نمایاں شخصیات نے تقریب میں شرکت کی ۔ شاہ رخ خان اور ماضی کی مشہور اداکارہ جیا پرادا کو فلم انڈسٹری کیلئے غیرمعمولی خدمات پر دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ز سے نوازا گیا ۔ نوجوان اداکار جیکی بھگنانی کو فلم ینگستان میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ دیا گیا ۔ تقریب میںجیکی شروف، ٹائیگر شروف ، اُدت نارائن ،ہما قریشی اور دیگر فلمی ستارے بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :