پاکستان
24 اپریل ، 2015

ڈبل سواری پابندی ہم نے نہیں لگوائی تھی، ڈی جی رینجرز

 ڈبل سواری پابندی ہم نے نہیں لگوائی تھی، ڈی جی رینجرز

کراچی………ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی ہم نے نہیں لگوائی تھی، ڈبل سواری پر پابندی کی درخواست دی نہ سفارش کی، صرف شہریوں سےشناختی کارڈ ساتھ رکھنےکی اپیل کی، شناختی کارڈ کی کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کل کےالیکشن سےثابت ہوا کہ ہم کسی کی سیاست کے لئے خطرہ نہیں، رینجرز اور پولیس کو کل کے الیکشن کا کریڈٹ ملنا چاہیے، عزیزآبادآپریشن میں کسی جماعت کاکارکن ہماری گولی سےنہیں مرا، عزیزآباد میں کارکن کےقتل کےحوالےسےتحقیقات مکمل کرلی ہیں، لیاری میں درجنوں مجرموں کو پکڑا گیا، اے این پی سےتعلق رکھنےوالے75 افراد گرفتارہوئے۔

مزید خبریں :