24 اپریل ، 2015
کراچی......تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حلقے میں اصل جیت عوام اور تحریک انصاف کی ہوئی ہے،میرے جو بس میں تھا وہ کیا۔ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن پر تحفظات ہیں، عدلیہ کے بعد سب سے طاقتور ادارہ الیکشن کمیشن ہوتا ہے، ہم نے کراچی سے خوف کے بت کو توڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک حلقے میں ٹھیک سے انتخاب نہیں کرا سکا، ووٹر لسٹوں کو ٹھیک کرنا ہو گا، ایم کیو ایم کے 25ہزار بوگس ووٹ نکال دیے جائیں تو بھی ہم ہار گئے ہیں، الیکشن کمیشن طاقتور ادارہ ہونے کے باوجود ناکام رہا۔