پاکستان
24 اپریل ، 2015

سعودی عرب نے کوئی ’’وش لسٹ‘‘ نہیں دی، وزیر اعظم

سعودی عرب نے کوئی ’’وش لسٹ‘‘ نہیں دی، وزیر اعظم

لندن......وزیر اعظم نواز شریف تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے کوئی ’’وش لسٹ‘‘ نہیں دی، یمن کا مسئلہ پر امن طور پر حل ہو، یہ ہم بھی چاہتے ہیں اور سعودی قیادت بھی، حکومت کی معاشی پالیسیاں اثر دکھا رہی ہیں، پاکستان کے حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیںبرطانیہ ہمارا قریبی دوست ہے،اس کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اچھے اورمضبوط تعلقات ہیں،سعودی حکمراں نے مطالبات پر مبنی کوئی لسٹ نہیں دی، ان کے ساتھ تعلقات مزید بہتر ہونے چاہئیں۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سرحد کو کوئی نقصان ہوا تو کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے، اس کے استحکام کو خطرہ ہوا تو ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی صدرکا دورہ پاکستان کامیاب رہا،چین کے صدر دھرنوں کی وجہ سے پہلے پاکستان نہیں آسکے تھے،اب وہ بہت بڑی سرمایہ کاری ساتھ لےکر آئے،چین نے46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کےمعاہدےکیے،چین کی طرف سے کی جانے والی سرمایہ کاری کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔وزیراعظم کا میڈیا کے حوالے سے کہنا تھا کہ میڈیا مصالحے دارچیزیں بتاتا ہے، بجلی کی قیمتیں کم ہوئیں وہ بھی عوام کو بتائیں،چینی سرمایہ کاری سے بےروزگاری کاخاتمہ ہوگا،ترقی ہوگی،16پاکستان کی ترقی کی رفتارتیزہوئی ہے،زرمبادلہ کےذخائربڑھے،گوادر سے نوابشاہ تک ایل این جی کی لائن لگے گی، خنجراب سے مانسہرہ سے سڑک بنے گی،معاشی راہداری کےاثرات پورےملک میں مرتب ہوں گے،معیشت بہترہوگی توبیرون ملک پاکستانیوں کا سر بھی فخر سے بلند ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف نے بتایا کہ پورٹ قاسم میں بجلی کے نئے منصوبے لگائے جا رہے ہیں،چینی ورکرزکی حفاظت کے لیے فورس بنائی جارہی ہے،حاسدین ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انسان کو سوچ سمجھ کر کودنا چاہیے،عام انتخابات میں ننکانہ صاحب کی نشست ہم نے 5ہزارووٹوں سے جیتی،ضمنی انتخابات میں ننکانہ کی نشست 38ہزار ووٹوں سے جیتی،این اے 246میں بھی ننکانہ صاحب والی بات ہوئی ہے۔

مزید خبریں :