پاکستان
24 اپریل ، 2015

ایران کی پاکستان ، ترکی اورلبنان کے ساتھ دفاعی امور پرمذاکرات

 ایران کی پاکستان ، ترکی اورلبنان کے ساتھ دفاعی امور پرمذاکرات

کراچی.... رفیق مانگٹ....... ایرانی خبر رساں ادارے”تسنیم“ کے مطابق ایران نے ترکی،لبنان اور پاکستان کے ساتھ دفاعی امور پر ملاقاتیں کیں۔ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے استنبول میں ترکی، لبنان اور پاکستان کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں اور تینوں ممالک کے ساتھ مضبوط تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔گیلی پولی مہم کے 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ہائی پروفائل ملاقاتیں ہوئیں،دہقان کے ساتھ ملاقات میں ترکی کے وزیر دفاع اسمیت یلماز نے ایران اور ترکی کوخطے کے دو اہم، با اثر ممالک قرار دیااور تہران کے ساتھ دفاعی تعلقات میں اضافے کی انقرہ کی تیاری کا اظہار کیا۔ترکی کے شہرCanakkale میں 100 سے زائد ممالک کے نمائندے امن کانفرنس میں شرکت کریں گے۔اس اجتماع کا مقصد پہلی جنگ عظیم کے دوران سب سے بڑی عثمانی فتوحات میں سے ایک کے طور پر جانی جانے والی گیلی پولی مہم کی یاد منا نا ہے۔

مزید خبریں :