24 اپریل ، 2015
کراچی .......سینئر صحافی و کالم نگار اور سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد القدوس مرحوم کو آج عیسی نگری کے قبرستان میں سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم کی نما زجنازہ گلشن اقبال بلاک 14میں واقع مسجد فاروقی میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ،رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار ، امین الحق ، احمد سلیم صدیقی ، ارکان قومی اسمبلی اقبال محمد علی ، مزمل قریشی ، فیصل سزواری، پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم ، سیکریٹری امین یوسف ، کراچی پریس کلب کے سابق صدر امتیاز خان فاران ، آرٹس کونسل کے عہدیدار رضوان صدیقی ، خلیل احمد نینی تال والا ، کے یو جے کے سیکریٹری واجد اصفہانی، صحافتی برادری سےتعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات،رپورٹرز ، فوٹو گرافراز، کیمرہ مین ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے عملے کے اراکین، ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹر کمیٹی کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ دریں اثناء عبد القدوس مرحوم کا سوئم اتوار26، اپریل کو ان کی رہائشگاہ واقع L21گلشن اقبال13Eسوک ہوم میں بعد نماز ظہر تا عصر ہوگا جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔