24 اپریل ، 2015
مکہ مکرمہ........وینا ملک اور اسد خان نے اپنے 7ماہ کے بیٹے کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی، امت مسلمہ اور پاکستان میں امن وسلامتی کے لیئے خصوصی دعائیں کیں، جلد پاکستان آنے کا بھی ارادہ ہے۔ پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد ملک کے ساتھ دوسری بار عمرے کی سعادت حاصل کی، احرام میں ملبوس 7ماہ کا ابراہم خان بھی اس بار اپنے والدین کے ساتھ اس سعادت میں شریک تھا۔ اس موقع پر وینا اور اسد کا کہنا تھا کہ انہوں نے مسلم امہ اور خصوصاً اپنے پیارے ملک پاکستان میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی ہیں۔ سعودی عرب میں قیام کے ایک ہفتے کے دوران وینا اور اسد مدینہ شریف اور مقدس زیارتوں پر بھی جائیں گے۔ وینا اور اسد اپنے بیٹے کے ہمراہ جلد پاکستان آنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔