پاکستان
28 اپریل ، 2015

پشاور :طوفانی بارشوں کاتیسرادن، متاثرین حکومتی امداد کے منتظر

پشاور :طوفانی بارشوں کاتیسرادن، متاثرین حکومتی امداد کے منتظر

پشاور.......پشاور کے نواحی علاقوں میں آج طوفانی بارشوں کے تیسرے روز بھی متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں اور منہدم گھروں کے غریب متاثرہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے سے اپنا بچاکچا سامان اکٹھا کرتے نظر آرہے ہیں۔ دوسری جانب تاحال نہ بجلی بحال ہو سکی اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ نقصانات سے متعلق رپورٹ تیار کر سکی ہے۔ نواحی علاقہ پخہ غلام میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے اپنا ٹوٹا پھو ٹا سامان نکال رہے ہیں۔طوفانی بارشوں کو گزرئے آج تیسرا دن ہے لیکن متاثرین آج بھی کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔ دوسری جانب نہ ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کی جاسکی ہے اور نہ ہی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ تیار ہو سکی ہے۔ خیبرپختون خوا حکومت نے طوفانی بادوباراں کے پہلے روز کمبل، خیمے اور اشیاء خوردونوش متاثرین کو فراہم کیں لیکن اس کے بعد سے حکومتی اہلکار نظر نہیں آئے جبکہ بارشوں کے آج تیسرے روز بھی ایدھی نے واحد گڑھی کے متاثرین کےلئے دس گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان روانہ کیا ہے۔قدرتی آفات نے جہاں درجنوں انسانوں کو نگلا وہیں سیکڑوں خاندان بےگھر بھی ہوئے۔ شدیدمتاثرہ علاقوں میں پخہ غلام،واحد گڑھی اور بدوثمرباغ کے علاقے شامل ہیں۔ متاثرین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی بھرپور مالی امداد کی جائے تاکہ وہ ایک بار پھر اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے۔

مزید خبریں :