28 اپریل ، 2015
کراچی.......ایان علی پہلی خاتون ماڈل یا سیلیبرٹی نہیں جو جیل کاٹ رہی ہیں بلکہ دنیا کے مختلف ملکوں میں اس سے پہلے بھی خواتین سیلیبرٹیز جیل کی ہوا کھا چکی ہیں۔ آئیے ان میں سے چند ایک کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔ معروف ماڈل اور اداکارہ پیرس ہلٹن کو ڈرائیونگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں 45 روز کی سزائے قید سنائی گئی البتہ نرمی کے بعد انہیں 24 راتیں جیل میں گزارنا پڑیں۔ ماڈل اور اداکارہ لِنڈسے لوہن کو عدالت نے منشیات استعمال اور تقسیم کرنے کے جرم میں 90 روز قید تنہائی کی سزا سنائی لیکن وہ بھی 13 روز بعد جیل سے باہر آگئیں۔ فرضی پاسپورٹ کے ساتھ بیرون ملک سفر کرنے والی اپنے وقت کی معروف بھارتی اداکارہ مونیکا بیدی نے پرتگال میں چند روز جبکہ بھارت میں تقریباً 20ماہ تک جیل کاٹی۔ ٹاپ امریکی ماڈل اور گلوکارہ نکول رچی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 4راتیں سلاخوں کے پیچھے گزارنا پڑیں۔امانڈا بائینس بھی ان امریکی ماڈلز میں شامل ہیں جو منشیات رکھنے اور رف ڈرائیونگ کے جرم میں مختصر وقت کے لئے جیل کاٹ چکی ہیں۔