پاکستان
28 اپریل ، 2015

برطانیہ آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی مدد کررہا ہے:ڈیوڈ کیمرون

برطانیہ آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی مدد کررہا ہے:ڈیوڈ کیمرون

لندن.......برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ برطانیہ آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی مدد کررہا ہے۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے جیونیوز کے نمائندے آصف ڈار کو خصوصی انٹرویو دیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،دہشت گردی کے کینسرکے خاتمے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :