28 اپریل ، 2015
کراچی ......معروف سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کے خلاف کراچی پریس کلب میں امن کے خواہش مند شہریوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں قتل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔معروف سماجی کارکن اور این جی او کی سربراہ سبین محمود کے قتل کے خلاف کراچی پریس کلب میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ 24 اپریل کو قتل کی جانے والی سبین محمود کو قاتلوں کو گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلایا جائے۔ اجلاس کے شرکا نے انصاف کے لیے مظاہروں کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس مقصد کے لیے پہلا مظاہرہ 30 اپریل کو کراچی پریس کلب کے سامنے شام چار بجے ہوگا۔ جبکہ ہر شام کلفٹن کے علاقے تین تلوار پر رات 8 سے نو بجے تک بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔