28 اپریل ، 2015
جودھ پور.......جودھ پور کی عدالت نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے غیر قانونی اسلحہ کیس کیلئے ماتحت عدالت سے ریکارڈطلب کر لیا۔ عدالت نے یکم مئی کو تفصیلی سماعت کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔ سلمان خان کی جانب سے اپنے خلاف غیرقانونی اسلحہ کیس کے سلسلے میں نظرثانی کی درخواست پر جودھ پور کی عدالت نے یہ احکامات جاری کئے۔ سلمان خان سمیت دیگر بالی وڈ اداکاروں پر 1998ء میں جودھ پور میں فلم کی شوٹنگ کے دوران نایاب ہرنوں کے شکار کا الزام عائد ہے۔ اس سلسلے میں کچھ روز قبل چار گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں، 23 اپریل کو چیف جیوڈیشل مجسٹریٹ نے سلمان کی درخواست رد کردی تھی، جس کے بعد اداکار کی جانب سے ڈسٹرکٹ اور سیشن کورٹ میں اسے چیلنج کیا گیا تھا۔