28 اپریل ، 2015
ڈیرہ بگٹی.......جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی کو ڈیرہ بگٹی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نواب اکبر بگٹی کے بیٹے طلال بگٹی گزشتہ روز کوئٹہ میں انتقال کرگئے تھے۔ اُن کی نماز جنازہ بگٹی ہاؤس کو ئٹہ میں ادا کی گئی، جس میں صو بائی وزرا اور ارکان اسمبلی، قبائلی عمائدین و سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی، بعد میں میت ہیلی کاپٹر کےزریعے ڈیرہ بگٹی لائی گئی، جہاں انہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔