پاکستان
28 اپریل ، 2015

رکاوٹیں نہ ڈالی جاتیںتو دو لاکھ سے زائدووٹ حاصل کرتے،الطاف حسین

 رکاوٹیں نہ ڈالی جاتیںتو دو لاکھ سے زائدووٹ حاصل کرتے،الطاف حسین

لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطا ف حسین نے کہاہے کہ اگرقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246کی پولنگ کے دوران سرکاری اہلکاروں کی جانب سے رکاوٹیں نہ ڈالی جاتیں اورو وٹرزکوتنگ نہ کیاجاتاتوایم کیوایم دو لاکھ سے زائدووٹ حاصل کرتی۔ انہوں نے یہ بات منگل کی شب ایم کیوایم پنجاب کے صدرمیاںعتیق اورلاہور آفس میں سینٹرل پنجاب اورجنوبی پنجاب کے ذمہ داروں اور کارکنوںسے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ تمام ترمظالم ، سازشی ہتھکنڈوں ، منفی پروپیگنڈوں اور بڑے پیمانے پرکئے جانے والے میڈیا ٹرائل کے باوجود قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246پر ہونے والے ضمنی انتخاب اورحالیہ کنٹونمنٹ کے انتخابات میںایم کیوایم کوجوشاندارکامیابی حاصل ہوئی ہے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اوراس کی تائیدوحمایت کی بدولت ہے۔اس سے ایک بارپھرثابت ہوگیاہے کہ سچ اورحق کی تحریک کوظلم وجبراورمیڈیاٹرائل سے ختم نہیںکیاجاسکتا،حالیہ انتخابات میں شاندار کامیابی پرپنجاب کے ایک ایک کارکن کومبارکباد پیش کی اور کٹھن حالات کے باوجود ثابت قدم رہنے پرخراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر تمام ذمہ داروں اورکارکنوںنے بھی الطا ف حسین کو فرداًفرداًمبارکبادپیش کی ۔دریں اثنا الطا ف حسین نے اپنے ایک بیان میں سندھ، پنجاب،بلوچستان، خیبرپختونخوا چاروں صوبوں اورشمائلی اورقبائلی علاقہ جات اورکشمیرسے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے تمام ذ مہ داروں اورکارکنوںسے کہاہے کہ وہ تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجودحالیہ انتخابات میںشاندارکامیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضورشکراداکریں اورایک وقت کاکھاناپکاکراپنے اپنے علاقے میں رہنے والے کسی بھی ایک غریب و مستحق یاسفیدپوشی میں زندگی گزارنے والے خاندان کے گھرپہنچائیں۔

مزید خبریں :