29 اپریل ، 2015
ٹھٹھہ....... رینجرز نے ٹھٹھہ میں دھابیجی کےمختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 10مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔ رینجرز نےدھابیجی میں بلال نگر، غریب آباد مارکیٹ سمیت دیگر علاقوں کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا ۔ اس دوران 10 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ملزمان میں ایک مقامی صحافی بھی شامل ہے۔حراست میں لیے گئے تمام افراد کو کراچی منتقل کردیا گیاہے۔