29 اپریل ، 2015
لاہور.....مسلم لیگ ن کےرکنِ قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف کاکہناہےکہ 7 ماہ تک دھرنا دینےوالوں سےاب جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے الزامات کےثبوت مانگےجا رہے ہیں ۔وہ اب وہاں جواب دیں۔حمزہ شہبازماڈل ٹاؤن لاہورمیں کےپی کےمیں بارشوں اور طوفان سے متاثرہ افراد کےلئے20ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی پہلی کھیپ کی روانگی کےموقع پرمیڈیا سے گفتگو کر رہےتھے،انہوں نےکہا کہ جب سیلاب آیاتو قوم نے دیکھا کہ کون دھرنےکی سیاست کررہا ہے۔قوم کے7ماہ ضائع کرنےوالوں کوجواب دینا ہوگا۔کنٹونمنٹ بورڈز کےانتخابات نے واضح کردیاکہ قوم کا وقت ضائع کیاگیا۔جھوٹ کی سیاست کرنےوالوں کو قوم کا وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔حمزہ شہبازکاکہناتھاکہ امدادی سامان بھیجنےکامقصد قومی یک جہتی کو فروغ دینا ہے،بڑا صوبہ ہونے کےباعث اپنا فرض نبھارہے ہیں۔