29 اپریل ، 2015
کراچی.....ڈاکٹر وحید الرحمن کے قتل کے بعد جامعہ کراچی کی فضا سوگوارہے،ساتھی اساتذہ اور طلبہ نے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے -جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمن کے قتل کے بعد جامعہ کراچی پر سوگ اور ماتمی کیفیت طاری ہوگئی- ساتھی اساتذہ کا دُکھ تو اپنی جگہ ہے ہی مگر طلبہ کے ضبط کے تمام بندھن بھی ٹوٹ گئے،، اُن کے جذبات بے قابو اور وہ رو ، رو کر اپنے محبوب اُستاد کو یاد کررہے تھے- جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر نے ان کے قتل کی شدید مذمت کی اور ان کی اہلیہ کو جامعہ کراچی میں ملازمت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔اپنے استاد کے قتل پر طلبا نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے بلاک کردیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔