29 اپریل ، 2015
پشاور......عوامی نیشنل پارٹی نے کراچی میں پروفیسر وحید الرحمان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان اے این پی زاہد خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پارٹی سربراہ اسفند یار ولی نے جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمان کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔اسفند یار ولی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ پروفیسر وحید الرحمان کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔