29 اپریل ، 2015
اسلام آباد......پارلیمنٹ ہائوس کی راہداریوں میں گفتگو کرتے ہوئےتحریک انصاف کے رہ نما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کو مزید سخت کیا جائے ،جیونیوز کے ایک سوال پر وفاقی وز یر مشاہد اللہ خان کہتے ہیں کہ کروڑوں کی آبادی کے شہر میں چند جرائم ہو ہی جاتے ہیں ، تاہم کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے۔ایم کیو ایم کے سینیٹرطاہر حسین مشہدی نے کہا کہ کراچی آپریشن کی حمائیت ان کی جماعت نے ہی کی تھی تاکہ شہر سے ٹارگٹ کلنگ اور طالبانائزیشن پر قابو پایا جائے۔پی پی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جاکھرانی کا کہنا تھاکہ قاتل بہت ظالم ہیں۔