29 اپریل ، 2015
اسلام آباد.......امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ، پاکستان اور سعودی عرب ایک ہیں ان میں کوئی فرق نہیں ۔ امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے دورے کے دوران انکی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور سب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کسی بھی اسلامی ملک میں تشدد برداشت کرنے کوتیارنہیں، حوثی باغیوں نے یمن کی قانونی حکومت کے خلاف بغاوت کی اور عام لوگوں پر ظلم میں ملوث ہیں۔ شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ بعض امن دشمن قوتیں حوثیوں کو تباہ کن اور جدید اسلحہ فراہم کررہی ہیں ۔