کاروبار
29 اپریل ، 2015

مردم شماری اور خانہ شماری مارچ 2016 میں ہو گی

مردم شماری اور خانہ شماری مارچ 2016 میں ہو گی

اسلام آباد......ملک میں مردم شماری اور خانہ شماری مارچ 2016 میں ہو گی ،جس میںفوج کی مدد بھی لی جائے گی، ابتدائی نتائج جون 2016 تک آئیں گے، ساڑھے 14 ارب روپے خرچ ہوں گے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت پاکستان شماریات بیورو کی گورننگ کونسل کا اجلاس اسلام اباد میں ہوا ۔ اجلاس میں مردم اور خانہ شماری کے معاملے پر بھی بات کی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مشترکا مفادات کونسل مارچ 2016 میں مردم شماری اور خانہ شماری کے انعقاد کی منظوری دے چکی ہے، ابتدائی نتائج جون 2016 تک آئیں گے ۔ مردم شماری اور خانہ شماری پر ساڑھے 14 ارب روپے خرچ ہوں گے۔وفاقی وزیر خزانہ نے حکام کو ہدایت کی کہ 2017 تک مردم شماری اور خانہ شماری کے مکمل نتائج دستیاب ہونے چاہئیں۔ مارچ 2016 میں ملک میں مردم شماری کا انعقاد تقریباً 17 سال بعد کیا جا ئے گا۔

مزید خبریں :