پاکستان
29 اپریل ، 2015

خیبر پختون خوا کے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے برطرف ملازمین کا احتجاج

خیبر پختون خوا کے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے برطرف ملازمین کا احتجاج

اسلام آباد......خیبر پختو نخوا کے ورکرز ویلفئیر بورڈ کے برطرف ملازمین نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والوں نےپارٹی رہنماوں کے خلاف نعرے لگائے گئے، مظاہرین نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی گاڑی بھی روک لی۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کے دوران ورکرز ویلفئیر بورڈ کے برطرف ملازمین خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور شیریں مزاری دفتر سے جانے لگے تو احتجاجی ملازمین جہانگیر ترین کی گاڑی کے سامنے لیٹ گئے، خیبر پختونخوا ورکرز ویلفئیر بورڈ کے برطرف ملازمین اپنی ملازمتوں کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :