29 اپریل ، 2015
لاہور......لاہور میں ملکہ ترنم نور جہاں کی یاد میں ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں گلوکاروں نے ملکہ ترنم کے گائے پنجابی گیت گا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمرا ہال میں ملکہ ترنم نور جہاں کی فنی خدمات کے اعتراف میں موسیقی کی ایک محفل سجائی گئی۔ ملکہ ترنم کا لقب پانے والی عظیم گلوکارہ نور جہاں نے ہزاروں گیتوں کو امرکیا۔نور جہاں کے سینکڑوں پنجابی گیت ایسے ہیں ۔ جو اُن کے چاہنے والوں میں آج بھی بہت مقبول ہیں۔