کھیل
08 مئی ، 2012

سری لنکا کیخلاف سیریز: اسد شفیق اور سرفراز احمد اچھی کارکردگی کیلئے پرعزم

سری لنکا کیخلاف سیریز: اسد شفیق اور سرفراز احمد اچھی کارکردگی کیلئے پرعزم

کراچی … پاکستانی کرکٹر اسد شفیق اور سرفراز احمد سری لنکا کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں، ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق سری لنکا کیخلاف سیریز میں ڈبل سنچری اسکور کرنا چاہتے ہیں جبکہ نوجوان وکٹ کیپر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ان کیلئے ٹیم میں جگہ مستقل کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔ اسد شفیق اور سرفراز احمد کلب کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ان کی نظریں سری لنکا کیخلاف سیریز پر مرکوز ہیں اور یہ ٹیم میں اپنی جگہ مستقل کرنے کا اچھاموقع ہے۔جبکہ اسدشفیق کہتے ہیں کہ سری لنکا کو ہوم گراوٴنڈ پر شکست دینا آسان نہیں،میری خواہش ہے کہ سری لنکا کیخلاف ڈبل سنچری اسکور کروں ۔

مزید خبریں :