پاکستان
08 مئی ، 2012

دہشت گرردوں سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، میاں افتخارحسین

دہشت گرردوں سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، میاں افتخارحسین

پشاور … وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہاہے کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کے حوالے سے پاکستان، افغانستان اور امریکا کے درمیان پیشرفت ہوئی ہے جبکہ دہشت گردوں کی جانب سے بھی خود مختار ٹیم کا اعلان ہوگا۔ وہ پشاور میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرہے تھے۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ مذاکرات سب سے آسان حل ہے اور اگر حقیقی معنوں میں مذاکرات ہوں تو گولی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تینوں ممالک میں کارروائی کے حوالے سے تحفظات تھے مگر اب ہم آہنگی نظر آرہی ہے اور اگر مذاکرات سے مسئلہ حل نہ ہوا تو یکجا ہوکر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان سمیت جہاں بھی دہشت گرد ہیں وہاں کارروائی ہونی چاہئے۔

مزید خبریں :