کاروبار
26 جنوری ، 2012

عالمی اقتصادی فورم میں سست روی کا شکار معیشت پرغور

عالمی اقتصادی فورم میں سست روی کا شکار معیشت پرغور

ڈیوس … عالمی اقتصادی فورم کا بیالیسواں سالانہ اجلاس سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام ڈیوس میں ہو رہا ہے، جس میں ترقی یافتہ ممالک کی سست روی کا شکار معیشت خاص طور پر زیر غورہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے 40 ممالک کے سربراہان حکومت، صنعت وتجارت اور اقتصادی شعبے کی ڈھائی ہزار سے زائد معروف شخصیات ڈیووس میں دنیا کو درپیش اقتصادی مسائل اور ان کے حل پر غور کر رہی ہیں۔عالمی اقتصادی فورم کے اس اجلاس میں یورو زون کو درپیش قرضوں کے بحران سے لے کر ایران کے متنازع جوہری پروگرام اور اس کے باعث اس پر لگائی جانے والی پابندیاں بھی زیر بحث آنے کی توقع ہے۔کانفرنس کا افتتاحی خطاب جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کیا ،امریکی وزیر خزانہ ٹموتھی گائتھنر امریکی معیشت کو درپیش مسائل پر بات کریں گے۔اجلاس کے موقع پر گرین پیس اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت مختلف تنظیموں نے مظاہرہ کیا اور سوئس حکومت کو ایک یادداشت بھی پیش کی۔جس میں مطالبہ کیا گیا کہ کارپوریٹ ادراوں کو دنیا بھر میں ان کی سرگرمیوں کے لیے جوابدہ قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :