09 مئی ، 2012
لاہور… صوبائی وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایف آئی اے نے شہری کو گھر سے اغواء کیا، اگر اس میں رحمن ملک یا ایف آئی اے اہلکار ملوث ہو ئے تو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راناثنااللہ نے وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک پر تابڑ توڑ حملے کیئے۔ انہوں نے کہا کہ رحمان ملک اورایف آئی اے کے ان لوگوں کوجوپنجاب کے حالات خراب کررہے ہیں ان کوگرفتار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رحمان ملک ایساآدمی ہے جوکئی ایجنسیوں کاآدمی ہے، اسی نے کراچی کاامن تباہ کیا،کراچی میں غیرملکی ایجنٹ ہونیکاکرداراداکیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رحمان ملک نے ساری زندگی دلالی کی ہے،لوٹ مارکے پیسے کے لین دین میں اس کاکلیدی کردار ہے، اس نے لندن میں کروڑوں روپے کی پراپرٹی دلالی سے بنائی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجرم وزیراعظم کوبچانے کیلئے پیپلزپارٹی شعبدہ بازی سے کام لے رہی ہے، پنجاب اسمبلی کاایوان پیپلزپارٹی کی شعبدہ بازی کوہمیشہ کیلئے دفن کردیگا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے چھ کروڑڈالر بچانے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلوں کاتمسخر اڑایا، پیپلزپارٹی جھگڑوں کوابھارکراپنی لوٹ مارسے دھیان ہٹاناچاہتی ہے، یہ ایوان پیپلزپارٹی کاپوراپوراحتساب کرے گا۔ صوبوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صوبہ بہاولپورکاپہلا حق ہے اسے بحال کیاجائے جوپہلے صوبہ تھا، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب،ہزارہ اورفاٹاسے مخلص ہوتواسے آئینی راستہ اختیار کرناچاہئے۔