کاروبار
09 مئی ، 2015

کراچی، گرمی کی شدت بڑھتے ہی گولا گنڈا کی بِکری بڑھ گئی!

کراچی، گرمی کی شدت بڑھتے ہی گولا گنڈا کی بِکری بڑھ گئی!

کراچی.......کراچی میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی آئسکریم، فالودہ، ٹھنڈے مشروبات اور دیگر اشیاء کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے، شہری گرمی سے بچنے کیلئے کیسے کیسے جتن کررہے ہیں۔ کراچی والے سردی بھلے ہی برداشت کرلیں، مگر گرمی کو سہنا ان کے بس کی بات نہیں۔ اسی لئے تو آج کل آئسکریم، گولہ گنڈا اور فالودہ فروخت کرنے والوں کی آمدنی عروج پر ہے۔ وقت کے ساتھ ہر چیز میں جدت آہی جاتی ہے، اس لئے اب گولہ گنڈا بھی پہلے جیسا نہیں رہا، ماضی کے برعکس اب اس میں خشک میوؤں، جیلی کریم اور پھلوں کا استعمال بھی شروع ہوگیا ہے۔ رنگا رنگ مشروبات سے تیار کردہ گولا گنڈا بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں میں بھی مقبول ہے۔ گرمی کی شدت بڑھتے ہی جہاں آئس کریم اور دیگر ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے وہیں گولے گنڈے کی طلب میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :