پاکستان
09 مئی ، 2012

ملک کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

ملک کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

کراچی… ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور مختلف مقامات پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیے۔ فیصل آباد کے سمندری روڈ پر شہری لوڈ شیڈنگ کیخلاف نکل آئے او زبردستی ٹریفک بندکرادیا۔ پاور لومز اوونرز ایسوسی ایشن اور مزدوروں نے نڑ والا روڈ پر گرڈ اسٹیشن کا گھیراوٴ کیا۔ سیالکوٹ میں شہریوں نے نی کا پورہ میں مظاہرہ کیا اورسڑکوں پر ٹائر جلائے ۔ میانوالی کے علاقہ گل مِیری میں شہریوں نے احتجاجا میانوالی سرگودھا روڈ کچھ دیر بلاک کیا ۔ لوڈشیڈنگ کیخلاف پھالیہ میں تاجر تنظیوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور واپڈا آفس کا گھیراوٴکیا۔ مظاہرین مین گیٹ توڑ کراندر داخل ہوگئے جس پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ چارسدہ میں مظاہرین نے مردان روڈبلاک کیا۔ تحصیل تنگی کے مرکزی بازار میں تاجروں نے ہڑتال کی ۔

مزید خبریں :