کھیل
09 مئی ، 2012

جونیئر ایشیا کپ ہاکی: سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا

جونیئر ایشیا کپ ہاکی: سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا

ملاکا … جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے جن میں پاکستانی ٹیم جنوبی کوریا سے جبکہ بھارتی ٹیم ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ رانا مجاہد نے ملائیشیا کے شہر ملاکا سے بتایا کہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے بھرپور تیاری کی ہے، حریف ٹیم کے میچوں کا ویڈیو تجزیہ بھی کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پاکستان ٹیم نے کوریا جونیئر ٹیم کے ساتھ 2 ٹیسٹ بھی کھیلے تھے جو ایک۔ ایک سے برابر رہے تھے، ان میچز میں کوریا کی کمزوریوں اور بہتر پوائنٹس کا اندازہ ہوگیا تھا۔ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :