دنیا
09 مئی ، 2012

تائیوان : سیاحوں کی بس پہاڑی سے نیچے جاگری، 15 افراد زخمی

تائیوان : سیاحوں کی بس پہاڑی سے نیچے جاگری، 15 افراد زخمی

تائی پے … تائیوان میں سیاحوں کی ایک بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئی پہاڑی سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔ تائیوان کے مشرقی علاقے میں جنوبی کوریا کے سیاح تفریحی ٹور پر آئے ہوئے تھے کہ تاروکو نیشنل پارک کے مقام پر بس کا ڈرائیور رفتار پر قابو نہ رکھ سکا اور بس حفاظتی جنگلہ توڑتے ہوئے پہاڑی سے نیچے جاگری۔حادثے میں 15 مسافر زخمی ہوئے جن میں بس کا ڈرائیور اور ٹور گائیڈ بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :