13 مئی ، 2015
لندن......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے پاکستان میں آغاخان کمیونٹی کے رہنما عزیزرفیق سے فون پرسانحہ صفورا میں اسماعیلی کمیونٹی کے معصوم وبے گناہ افراد کے قتل پرتعزیت کی ۔ندیم نصرت نے عزیزرفیق سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں پیش آنے والاواقعہ ایک قومی سانحہ ہے جس پرپوری قوم غمزدہ اورسوگوارہے ۔اس سانحہ پرقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان سانحہ کے شہداء کے لواحقین سمیت پوری اسماعیلی کمیونٹی کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس سانحہ پر ایم کیوایم کے زیراہتمام کل بروز جمعرات ملک میں یوم سوگ منایاجائے گا۔ندیم نصرت نے عزیزرفیق سے کہاکہ اس سانحہ کے متاثرین کی مددکیلئے ایم کیوایم ہرقسم کے تعاون کیلئے تیارہیں۔ آغاخان کمیونٹی کے رہنما عزیزرفیق نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں اظہاریکجہتی پرایم کیوایم کی قیادت کاشکریہ اداکیااورکہاکہ اس موقع پر پوری قوم کوایک آوازہوناچاہیے۔