پاکستان
14 مئی ، 2015

کراچی: دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں تیزی لانے کا فیصلہ

کراچی: دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں تیزی لانے کا فیصلہ

کراچی..........کورہیڈکوارٹرز کراچی میں اپیکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں کراچی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں آپریشن میں پیش رفت اور کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سانحہ صفورامیں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کی جانےوالی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ آئی ایس ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہفتہ وار بنیاد پر بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اپیکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی رینجرز ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی ایم او، چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ شریک ہوئے۔

مزید خبریں :